سرمد صہبائی

سرمد صہبائی

گنتی

    ا ب پ ہم چھوٹے تھے امی مارتی تھی ہم روتے تھے ا ب پ ہم سکول جاتے تھے رستے میں پہاڑ تھے ایک دریا بہتا تھا ہم اپنی تختیاں مل کے خوب دُھوتے تھے ایک دو تین ہم گنتی کرتے تھے ایک دن ہم مر گئے پڑھتے پڑھتے ڈر گئے وادیاں خاموش ہیں اور کوئی گنتا ہے ایک دو تین چار ایک دو تین چار (٢٠٠٦ کے زلزلے میں مرنے والے بچوں کے نام)