یگانہ چنگیزی

یگانہ چنگیزی

مجھے دل کی خطا پر یاسؔ شرمانا نہیں آتا

    مجھے دل کی خطا پر یاسؔ شرمانا نہیں آتا پرایا جرم اپنے نام لکھوانا نہیں آتا برا ہو پائے سرکش کا تھک جانا نہیں آتا کبھی گم راہ ہو کر راہ پانا نہیں آتا مجھے اے ناخدا آخر کسی کو منہ دکھانا ہے بہانہ کر کے تنہا پار اتر جانا نہیں آتا مصیبت کا پہاڑ آخر کسی دن کٹ ہی جائے گا مجھے سر مار کر تیشے سے مر جانا نہیں آتا دل بے حوصلہ ہے اک ذرا سی ٹھیس کا مہماں وہ آنسو کیا پیے گا جس کو غم کھانا نہیں آتا اسریو، شوقِ آزادی مجھے بھی گدگداتا ہے مگر چادر سے باہر پاؤں پھیلانا نہیں آتا سراپا راز ہوں میں کیا بتاؤں کون ہوں کیا ہوں سمجھتا ہوں مگر دنیا کو سمجھانا نہیں آتا