انجم خیالی

انجم خیالی

جان سے کیسے جایا جاتا ہے

    جان سے کیسے جایا جاتا ہے یہ ہنر کیا سکھایا جاتا ہے بول کر بولیاں پرندوں کی ان کو گھیرے میں لایا جاتا ہے بعض وعدے کیے نہیں جاتے پھر بھی ان کو نبھایا جاتا ہے میں نہ جاؤں کہیں تو پھر دیکھوں کس طرح میرا سایہ جاتا ہے صبح کے بعد بھی روشن ہوں ان دئیوں کو بجھایا جاتا ہے