چار گز میں مکان میرا ہے
-
چار گز میں مکان میرا ہے اس میں سارا جہان میرا ہے صبح کے گلستان میرے ہیں شام کا آسمان میرا ہے برق و باراں بھی میرے موسم ہیں کھیت میرے، کسان میرا ہے ساری دنیا کی فکر ہے مجھ کو کیونکہ یہ خاندان میرا ہے میں جہاں بے قرار رہتا ہوں وہی دارالامان میرا ہے