مجھے تم سے محبت ہے
ترجمہ: شعیب احمد
ہماری طرف رات نہیں ہے
صدا، سکوت کے ساتھ صلح نہیں کرتی
لفظ انتظار کھینچتے ہیں
میں تمہارے ساتھ تنہا نہیں ہوں، کوئی کسی کے ساتھ تنہا نہیں
رات ستاروں میں اور زیادہ اکیلی ہے...
ہماری طرف رات نہیں ہے
چقماق فتیلے پر کوئی اثر نہیں کرتے
گلی کی برہمی تمہاری مٹھی میں ہے
شعر، تمہارے لبوں پر جگمگا اٹھتا ہے
مجھے تم سے محبت ہے،
اور رات کو اپنی تاریکی سے وحشت ہوتی ہے