صبح
ترجمہ: سعادت سعید
نیم گرم اور
سست رو
گرما کی بارش کی میلی پھوار
صبح پانچ بجے
گل خطمی کے بے عشوہ پتوں پر پڑی
شہیدوں کے مزارمیں
ابھی
خطیب گویائی کے خواہاں ہیں
ہوا میں
چیخوں کی معلق قبر
خالی ہے
اور گلگوں کفنوں والے
خستگی کے ہاتھوں
قبر میں
غبار ہو رہے ہیں
بے شک
یہ بارش کے آبلے ہیں
کہ جو صبح پانچ بجے
عارضی لوحوں پر نقش ہوئے ہیں