گوہ پوہ سینگ

گوہ پوہ سینگ

ایک منظر

    ترجمہ: ندا فاضلی

     

    عورت

    ہاتھ میں پٹہ تھامے

    کتے کو گھسیٹے جا رہی ہے

    تیز ہواؤں سے ٹکرا رہی ہے

    دو آنکھیں پیچھے سے

    ان کو دیکھے جا رہی ہیں

    میری خاموش مسکراہٹ میں

    دبی گھٹی خواہشیں جگمگا رہی ہیں