گوہ پوہ سینگ

گوہ پوہ سینگ

ایک دوست کے ساتھ

    ترجمہ: ندا فاضلی

     

    ہم جیسے ہی

    چاند کی شانت شیتل روشنی میں بھیگتے

    درختوں کے درمیان سے گزرے

    ایک انجانے خوف نے

    میرے خیالوں کو منتشر کر دیا

    میں نے سوچا

    تم سے بات کرنا

    تمھارے ساتھ چلنا

    ایک ملاقات سے دوسری ملاقات تک

    انتظار کرنا

    کتنا طویل سفر ہے

    لیکن زندگی مختصر ہے