اندھا اور دور بین
-
جب اس نے پہاڑ کا نام لیا تو سب ہانپنے لگے جب اس نے غنیم کی نقل و حرکت بتائی تو وہ کانپنے لگے اس نے کہا اندھیرا تو سب ایک دوسرے کو ٹولنے لگے اس نے کہا دریا آبادی میں گھس آیا ہے تو سب خلا میں ہاتھ پیر مارنے اور ڈوبنے لگے تب وہ عیاری سے مسکرایا اور انہیں بالوں سے پکڑ کر خلا میں دو چار غوطے دیے اور الگنی پر سوکھنے کے لیے ڈال دیا اب دیکھیں وہ انہیں کب اتارتا ہے!