چرواہے کا خواب
-
چرواہا خواب دیکھتا ہے اس کی ایک بھیڑ کم ہوگئی صرف انچاس بھیڑیں رہ گئیں چرواہا خواب دیکھتا ہے اس کی تین بھیٹریں زخمی پڑی ہیں صرف چھیالیس باقی ہیں چرواہا خواب دیکھتا ہے بھیڑیے نے اس کے گلے پر حملہ کر دیا اور بھاگتی منتشر ہوتی بھیٹروں میں سے پیچھے رہ جانے والی بھیڑ اور کم ہوگئی پچاس خوفزدہ بھیڑیں دیکھتی ہیں کہ سوئے ہوئے چرواہے کو بھیٹر یا گھسیٹ کر لے جا رہا ہے!