بلندی سے گرتا ہوا انسان
-
میں کوئی بھی نفیس اور پیاری چیز میز سے گرا کر تو ڑ سکتا ہوں پھولوں کی پتیوں کو قینچی سے کتر کر مسرت حاصل کر سکتا ہوں اپنے دوستوں کی محبت میں ایک لمحے کی خاموشی یا گفتگو سے اجتناب کر سکتا ہوں میں اس وقت اس حالت میں ہوں آپ مجھ سے فاصلہ رکھیں کسی یاد یا خوب صورت خیال کو ادھر نہ آنے دیں کسی گزری بات کا حوالہ نہ دیں کسی تہوار کا کارڈ مجھے نہ بھیجیں اگر ہو سکے تو مجھ سے دور رہیں ذرا ایک طرف ہٹ جائیں بلندی سے گرتا ہوا انسان کسی کا احترام نہیں کر سکتا !