معدوم
-
میں احتجاج کرتا ہوں میرے خلاف سخت سازش کی گئی ہے میرے علم میں لائے بغیر ایک فیصلہ کر لیا گیا ہے اس فیصلے کے مسودے پر میری مرضی کے بغیر میرے دستخط لے لیے گئے ہیں میں احتجاج کرتا ہوں میرے ہاتھوں اور میرے ماتھے کی سخت تو ہین کی گئی ہے میں جہاں نہیں تھا مجھے وہاں دکھایا گیا جو کچھ میں نے نہیں کیا وہ مجھ سے منسوب کیا گیا میں کسی الماری میں بند نہیں تھا نہ کسی کا غذ پر لکھا ہوا پھر مجھے کسی فائل کے ساتھ کیوں منسلک کیا گیا میرا مطالبہ ہے مجھے مذکورہ فائل سے نکالا جائے !