امرتا پریتم

امرتا پریتم

پانچواں چراغ

    ترجمہ: سمن کاظمی

     

    کوئی وضو اور نہ کوئی سجدہ

    نہ ہی منت مانگنے آئی

    چار چراغ ترے سدا جلیں

    میں پانچواں جلانے آئی

    دکھوں کی گھانی کا تیل نکلوایا

    ماتھے کی تیوری، ایک روئی کی باتی

    میں نے ماتھے میں ڈالی

    چار چراغ ترے سدا جلیں

    میں پانچواں جلانے آئی

    سوچوں کے سرور سے ہاتھوں کو دھویا

    ماتھے کے دیے کو ہتھیلی پہ رکھا

    پھر روح کی آگ دکھائی

    چار چراغ ترے سدا جلیں

    میں پانچواں جلانے آئی

    تو نے دیا نہیں مٹی کا دیا

    میں نے آگ کا شگن اسے ڈالا

    اور امانت واپس لائی

    چار چراغ ترے سدا جلیں

    میں پانچواں جلانے آئی

    (پنجابی)