امرتا پریتم

امرتا پریتم

چیت

    ترجمہ: سمن کاظمی

     

    سورج نے منہ موڑا

    سارے تنکے باندھ کے

    پھاگن نے باندھی گٹھڑی

    تین سو اوپر پینسٹھ دن

    یہ بھی گئیں گزار

    چیت نے ڈالی آن کے

    ایک اور برس کی گانٹھ

    ساری رتوں کو جھاڑ کے

    پھر آج جدائی کہتی ہے

    ساری راتیں میری ہیں

    ایک نہیں بانٹی ہے

    میرے ساجن نے منہ موڑا

    ساری یادیں سنبھال کے

    آج عمر نے باندھی گٹھڑی

    (پنجابی)