کم یونگ ۔ہی

کم یونگ ۔ہی

شادمانی

    ترجمہ: شوکت کاظمی

     

    لطف ہستی ہے کیا؟

    یہ معیشت نہیں

    یہ ادب بھی نہیں

    کار محنت نہیں

     

    یہ ہوائیں جو ہیں

    مہر اور ماہ ہیں

    انجم عرش ہیں

     

    یہ تو ایقان ہے

    اپنے خورشید کا

    جانب شرق سے

     

    روز نکلے گا وہ

    اور میرا یقیں

    ایک بھی مرتبہ

    اس نے توڑا نہیں

    یہ بھی کچھ کم نہیں

    ہم تو مسرور ہیں