رگھو ویر سہائے

رگھو ویر سہائے

نیلا اور سرخ رنگ

    ترجمہ: شہاب صفدر

     

    میں نے نیلا رنگ دیکھا ہوا ہے

    میں نے سادہ (خالص) نیلا رنگ دیکھا   ہوا ہے

    میں نے نیلا رنگ تمہارے شانے کی چمک دمک میں دیکھا ہے

    میں نے سرخ رنگ دیکھا ہوا ہے

    میں نے سادہ (خالص) سرخ رنگ دیکھا ہوا ہے

    میں نے سرخ رنگ تمہاری چھاتیوں کے درمیان دیکھا ہے

    جب تم رنگوں کو پہنتی ہو تو سب رنگ بے نام ہو جاتے ہیں

    یعنی اپنا رنگ کھو بیٹھتے ہیں

    جو حقیقت بچ رہتی ہے

    وہ حقیقت تم خود ہوتی ہو

    اور تمہارے اپنے جسم کا رنگ ہوتا ہے

    (ہندی)