اچانک مر جانے والے لوگ
-
موت ایک اہم کام ہے اسے یکسو ہو کر کرنا چاہیے یا سارے کام نمٹا کر کسی کاروباری سودے سے پہلے انتخابی مہم کے دوران اور نظم کے وسط میں موت نہیں آنی چاہیے موت سے پہلے ارادے پورے کر لینے چاہئیں انہیں دریا میں پھینک دینا چاہیے یا انہیں وصیت میں لکھ دینا چاہیے ایسا کرنے والے اُداس ہو کر مرتے ہیں اور ان کی موت اتنی افسوسناک نہیں ہوتی جتنی ان کی جو موت سے پہلے اپنے کام نہیں نمٹاتے اور حیران ہو کر مر جاتے ہیں