آئیرینا توشنسکیا

آئیرینا توشنسکیا

مگر ہم رہیں گے

    ترجمہ: عباس رضوی

     

    مگر ہم

    شطرنج کی دیو قامت بساط کے وسیع و عریض مربعوں میں

    باقی رہیں گے

    ہم سب مجرم ہیں

    ہماری کافی سے جلے ہوئے خطوط کی بو آتی ہے

    اور ڈاک خانے

    ناجائز طور پر کھولی گئی ڈاک کی بدبو سے بھرے ہوئے ہیں

    فلک بوس عمارتیں بہری ہو گئی ہیں

    اور اب

    یہاں ایسا کوئی نہیں ہے

    جو ڈپٹ کر کہے

    ’’ایسا نہ کرو‘‘

    گھروں کے سامنے

    مصالحہ لگے ہوئے چہروں نے آنکھیں بند کر لی ہیں

    اور ہر رات چڑیاں شہر سے باہر پرواز کر جاتی ہیں

    اور ہماری صبحیں

    بلا سوچے سمجھے روشن ہیں

    ٹھہرو! شاید یہ خواب ہے

    مگر ہر صبح ...... اخبار تو چھپ رہے ہیں