تھری ڈی
ترجمہ: افضل احسن رندھاوا
کیبن میں
مشین کا دیوتا
ٹوپی اور آل میں
رکھتا ہے پسٹنوں کا بھید اپنے ہاتھ میں
ڈبے میں
فسٹ کلاس دیوتا
ایئر کنڈیشنڈ کمرے میں اپنی سکیموں پر غور کر رہا
برانچ لائن ......
چوڑے پیر مقابل کوچوں کے لوہے کے
اپنے پھیپھڑے پھاڑتا
ٹرالی کا دیوتا