محمد الجواہر

محمد الجواہر

بھوکے کی لوری

    ترجمہ:  احمد سلیم

     

    سوؤ،

    بھوکے لوگو! سوؤ،

    میری دعا ہے کہ غذا کے دیوتا

    تمہاری حفاظت کریں

    اگر لفظوں سے تمہاری بھوک نہیں مٹتی

    تو خدا کرے خواب اس کی تکلیف مٹائیں

    ٹوٹے ہوئے وعدوں کے بستر

    اور الفاظ کے دھاروں پر سوؤ

    خدا کرے کہ خواب و خیال کی پریوں کے سائے

    تمہیں چاند کی طرح چمکتی ہوئی گول روٹیوں سے خوش کریں