خوب لپکا
ترجمہ: عباس رضوی
ان دنوں
مجھے اپنے چہرے سے محبت ہو گئی ہے
اب جب کہ میری عمر زیادہ ہو گئی ہے
یہ گول اور خوش نما ہو گیا
میں اس میں اپنے دادا کا چہرہ دیکھتی ہوں
اور اپنی ماں کا چہرہ بھی
ہاں اسے اک گیند کی طرح
ایک نسل سے دوسری نسل کی جانب اچھال دیا گیا ہے