ویران جزیرے والا آدمی
ترجمہ: عباس رضوی
ویران جزیرے والا آدمی
انسانوں کے طور طریق بھول گیا ہے
اس کی ساری کہانیاں
اس کے اپنے بارے میں
وہ روز صبح سے شام تک
خود اپنے آپ سے راز و نیاز کرتا ہے
اور سبز بوتلوں میں بند پیغامات روانہ کرتا ہے
جو کہتے ہیں میری مدد کرو
مجھے پھینک دیا گیا ہے
اور گھر سے بہت دور
وہ روز دیکھنے جاتا ہے
کہ افق پر کوئی جہاز نظر آئے
مگر اس جزیرے کے کنارے تک کچھ نہیں پہنچتا
سوائے مضبوطی سے بند کی ہوئی سبز بوتلوں کے