چانگ شک

چانگ شک

مجھے پہلے خبر نہ تھی

    ترجمہ: شازیہ رحمٰن

     

    مجھے پہلے خبر نہ تھی

    کہ سارا سال

    چاند رات کو نکلتا ہے

     

    مجھے پہلے خبر نہ تھی

    کہ میں تجھے اتنی شدت سے یاد کروں گا

     

    مجھے پہلے خبر نہ تھی

    کہ رات کے وقت

    روشن ترین چاند کو کیسے دیکھنا ہے

     

    مجھے پہلے خبر نہ تھی

    کہ چاند

    میرا دکھ ساتھ لے کر آئے گا