مازیسی کنیوی

مازیسی کنیوی

انتقام

    ترجمہ: احمدفراز

     

    تمہیں کیسا لگے گا

    اگر میں رات کے اندھیرے میں آؤں

    اور تمہارے پہلو میں نیزہ اتار دوں

    اپنے ان شہیدوں کا انتقام لینے کے لیے

    جن کو تم نہیں جانتے تھے

    جن کے زخم مخفی ہیں

    جن کی کوئی یادگار نہیں

    وہ جن کو تم صرف جشن کے اوقات میں

    یاد کرتے ہو

    ہم ان کو نہیں بھولے

    دن بدن

    ہمارے انتقام کی آگ تیز

    اور اس کے شعلے

    تمہارے شہروں

    تمہارے بچوں کے گرد

    اپنا حلقہ تنگ کرتے جاتے ہیں

    جو راکھ کے مینار بن کر

    ہمارے انتقام کی گواہی دیں گے