پول سیلان

پول سیلان

اعتماد

    ترجمہ: نوید مرزا

     

    بصارت کی آنکھ کے علاوہ

    ایک آنکھ

    جو ہمیں بھی چونکا دیتی ہے

    اپنے عمل سے

    وہ ہماری خاموشی کو بھی پڑھ لیتی ہے

    چاہے اسے گہرے غار میں بند کر دیں

    آؤ......

    اس گہرے غار میں کچھ سوراخ کریں

    اور روشنی کی کرن بخشیں اس کو

    تو معلوم ہو گا

    کہ اس پر سائبان بیٹھا ہے

    آنکھ کی پتلی بن کر

    آنکھ کی پتلی ان غار کے پتھروں میں

    پاؤں جمائے ہوئے ہے

    اور آنسوؤں کے گلدستے کو بکھرنے سے

    بچائے ہوئے ہے

    وہ آنکھ جو سنگ ریزوں سے ابھرتی ہے

    روشن اتنی کہ اندھیرے میں بھی چکاچوند رہے

    وہ صرف اعتماد کی آنکھ ہی ہے