زندہ لوگوں کے نام
ترجمہ: احمد سلیم
رونا تم پر نہیں جچتا
.... نہ دیر کرنا
ساتھیوں کے لہو میں بھیگا ہوا ایک ورثہ ہے
اور وہ تمہارے پاس ہے
اور امید سے بھرے کام ...... تمہارے منتظر ہیں
بہت بھاری وقت، تمہاری گردن پر سوار ہے
لیکن اس نے وہ دروازہ توڑنا ہے
جہاں سے ایک روشن صبح آتی ہے