پانی کو برہم نہ کرو
ترجمہ: پرتو روہیلہ
پانی میں لہریں نہ پیدا کرو
میں اس کی بے انتہا صفائی دیکھنا چاہتا ہوں
اس کے ہلکورے لیتے پاتال میں دیکھو
کہ جو دماغ کی گہرائیوں جیسا گہرا ہے
کہ جو آسمانوں کی تنہائیوں جیسا گہرا ہے
یا میری آنکھوں سے بھی زیادہ گہرا
بانس کے چمکتے ہوئے پتوں سے روشن ہو کر
بانسری کی دھنیں اور نرم گیت بنتی ہیں
اے چھوٹے کیڑے۔ بے قرار نہ ہو
پانی میں لہریں نہ پیدا کر
اور اے موج صبا سطح آب کو برہم نہ کر
مجھے خیال کی پہنائی کا گھونٹ بھرنے دے
پانی کو کون برہم کر رہا ہے
اے میرے دماغ کیا یہ تیرا ارتعاش ہے
صفائی دھندلا جاتی ہے اور ہوا میں تحلیل ہو جاتی ہے
زندگی کی لہروں کی طرح بہتے چشمے میں