ایک لڑکی اور کوا
ترجمہ: صادق
ایک لڑکی کے ہاتھ پھول توڑ رہے ہیں
اور اس کی خاطر پیڑ ہی جھک گیا ہے
پیڑ کے پرندوں کو وہ ایک ایک نیا گیت دے رہی ہے
ایک ایک پھول لیتے ہوئے
پیڑ میں سے نظر آنے والے اس طرف کے سمندر کو ...
یاد ہے
گزری ہوئی ایک ایک صبح
اس لڑکی کے چلے جانے کے ساتھ
اس کے سامنے سے کرکش چیختے ہوئے، سمندر کی راہ
چینی گلاب کی شاخیں چھو ک ایک کوا اڑ جاتا ہے
تب اس کے ہاتھوں سے تمام پھول جھڑ جاتے ہیں
دل میں خوشبو رکھ کر
(مراٹھی)