دنیش داس

دنیش داس

کلکتہ

    ترجمہ: شمیم حنفی

     

    کلکتہ کالا سانپ

    اکڑی ہوئی دم جھیل میں

    سرموڑا پل پر ...

    آدھی رات کو، اس کے سر پر

    میں نے پورا چاند چمکتا دیکھا

    نیند میں ڈوبی   آنکھیں

    چاند کو

    سانپ کے سر پر رکھا جگمگ کرتا ہیرا سمجھیں

    (بنگالی)