آر کے جوشی

آر کے جوشی

کاغذ

    ترجمہ: صادق

     

    میرے پاس تین ہزار پانچ سو چھ روپے ہیں

    ان میں سے گیارہ، سو کے

    ایک سو ایک، بیس کے

    دس دس کے، دس

    بقیہ پانچ کے

    ان میں صرف ایک روپے کا کاغذ ہے

    جس پر خوبصورت نیلا نقش ہے

    کسی کے دستخط ہیں

    داہنی طرف سفید چاندی کے روپے، کی تصویر

    بائیں طرف سفید اجلی جگہ ہے

    نیچے آٹھ ہندسوں والا نمبر

    اوپر میرے دیش کا نام بھی ہے

    پیچھے، درمیان میں تیرہ رسم الخط ہیں

    جس میں تم بھی پڑھ سکو گے

    ایسے دو لفظ ہیں

    ایک روٹی ملے گی کیا؟

    (مراٹھی)