کاوہ افراسیابی

کاوہ افراسیابی

راز من و تو

    ترجمہ: معین نظامی

     

    میرے اور تمہارے درمیان ایک مخفی راز ہے

    جو ہماری روحوں سے پیوستہ اور ہمارے شعور سے پوشیدہ ہے

    جو ہمارے خوابوں کے ساتھ شیر و شکر ہے اور ہمارے دنوں سےخجل ہے

    جس نے ہمارے وجود کی گھاس پر شبنم سی تان رکھی ہے

    لیکن

    اس کے ہاں جگہ اور مقام کی کوئی گنجائش نہیں

    میرے اور تمہارے درمیان ایک مخفی راز ہے

    جس کا نام انسانیت ہے