ایک بادل، حصار میں
ترجمہ: معین نظامی
میں اپنے چھوٹے سے حصار میں، بادلوں کی طرح
اڑتا ہوں
میں اپنے چھوٹے سے حصار میں، بادلوں کی طرح ...
رات کو، جب گہری دردناک تاریکی
پھیل جاتی ہے
تو میں روئے زمین پر رک جاتا ہوں، بسیط خاک پر
اور دن کی خاطر اپنا اندوہ گیں گیت
چھیڑ دیتا ہوں
دن کی خاطر اپنا اندوہ گیں گیت ...
میرا دل ایک پرندہ ہے
اس جلا دینے والی ٹھنڈی رات کے آسمان میں...