عباس حکیم

عباس حکیم

دن اور گھونسلے

    ترجمہ: معین نظامی

     

    دونوں نے گھونسلے بنائے اور اڑ گئے

    میں نے وہ گھونسلے خالی کر دیے

    مگر تم کہیں بھی نہ ملے

    صبح کو میں دن کا گھونسلا اجاڑ دوں گا

    صرف اس امید پر

    کہ اس میں کوئی کالا سانپ ہو

    اور مجھے ڈس لے!