میڈ ان امریکہ
ترجمہ: احمد سلیم
وہ اذیت دیتے رہے،
چار گھنٹوں تک
اور پھر تین درندوں نے
انڈیل دی،
اس پر پانی کی بالٹی
اور بولے:
کرنل صاحب کہتے ہیں، تمہیں جینے کا ایک اور موقع دیا جا سکتا ہے
اگر تم بتا سکو،
کہ ہم میں سے کس کی آنکھ کانچ کی ہے
ان سنگدلوں کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے
قیدی نے ، ان میں سے، ایک کو کہا
تمہاری، ہاں تمہاری آنکھ کانچ کی ہے،
وہ سٹور، حیرت سے چلائے
تم بچ گئے لیکن تم نے یہ جانا کیسے؟
کیونکہ یہ ’’میڈ ان امریکہ‘‘ ہے، خالص سکہ بند،
اس میں کون سی بات ہے؟
قیدی بولا ’’صرف یہی آنکھ مجھے نفرت سے نہیں دیکھ رہی‘‘
اور وہ اسے پھر اذیت دینے لگے