بورخیس

خورخے لوئیس بورخیس (24اگست1899ء ـ 14جون1986ء) بیونس آئرس میں پیدا ہونے والے مشہورشاعر تھے۔ ان کا خاندان 1914ء کوسوئٹزرلینڈ منتقل ہو گیا جہاں انہوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ یہاں سے وہ سپین روانہ ہو گئے۔
1921ء میں ارجنٹائن منتقل ہونے کے بعد انہوں نے باقاعدہ شاعری کا آغاز کیا۔ وہ پچپن برس کی عمر میں مکمل نابینا ہو گئے تھے ۔
1986ء میں سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ان کا انتقال ہوا۔