تم عورت سے باہر نہیں آ سکتے
-
تمہا ری آ نکھیں سنبھال سکتی ہیں دنیا بھر کی بے لبا سی اور۔۔۔ تمہارے ہا تھ کی لکیریں منسوب ہو سکتی ہیں فحش اشارے والی بالکونیوں سے تم اپنے جسم کے مسئلے پر خدا سے دوبارہ مذاکرات کر سکتے ہو کاش۔۔۔ ثواب کے معنوں میں کثرت سے استعمال ہونے والے مرد ان جملو ں میں برتے جا سکیں جن کی معنی خیزی نے تمہاری آ نکھیں ٹیڑھی اور۔۔۔ زبان لذت سے دوہری کر دی ہے