احمد ندیم قاسمی

احمد ندیم قاسمی

اِس قدر کون محبت کا صلہ دیتا ہے

    اِس قدر کون محبت کا صلہ دیتا ہے اُس کا بندہ ہوں جو بندے کو خدا دیتا ہے جب اُترتی ہے مری رُوح میں عظمت اُس کی مجھ کو مسجود ملائک کا بنا دیتا ہے رہنمائی کے یہ تیور ہیں کہ مجھ میں بس کر وُہ مجھے میرے ہی جوہر کا پتا دیتا ہے اُس کے ارشاد سے مجھ پر مرے اَسرار کھلے کہ وہ ہر لفظ میں آئینہ دِکھا دیتا ہے ظلمتِ دہر میں جب بھی میں پکارُوں اُس کو وُہ مرے قلب کی قندیل جلا دیتا ہے اُس کی رحمت کی بھلا آخری حد کیا ہو گی دوست کی طرح جو دشمن کو دُعا دیتا ہے