احمد ندیم قاسمی

احمد ندیم قاسمی

میری پہچان ہے سیرت اُن کی

    میری پہچان ہے سیرت اُن کی میرا ایمان! محبت اُن کی دیکھ کر غارِ حرا، سوچتا ہوں کتنی بھرپور تھی خلوت اُن کی پتھروں میں بھی لہو دوڑ گیا اس قدر عام تھی رحمت اُن کی آج ہم فلسفہ کہتے ہیں جسے وہ مساوات تھی عادت اُن کی فتحِ مکہ، مرے دعوے کی دلیل عدل کی جان، عدالت اُن کی حرفِ اتممت علیکم ہے گواہ حسنِ تکمیل ہے بعثت اُن کی