وحید الحسن ہاشمی

وحید الحسن ہاشمی

چاہیے ہی اب نہیں ہم کو اضافی کو اضافی روشنی

    چاہیے ہی اب نہیں ہم کو اضافی کو اضافی روشنی بس علیؑ کی ہے علیؑ والوں کو کافی روشنی یہ تو ہمراہِ نبیؐ نازل ہوئی ہے عرش سے کام کر سکتی نہیں حق کے منافی روشنی طور پر کی روشنی نے حضرت موسیٰؑ سے بات اب تو اتنا مان لیجے ہےصحافی روشنی قلب میں حُبِّ علیؑ کا ہو اگر روشن چراغ شب کو کر دیتی ہے سورج کی تلافی روشنی مومنوں کے قلبِ روشن سے ہے اس کا میل جول صرف ظلمت کو نہیں دیتی معافی روشنی یہ تو انساں ہے جو کرتا ہے ہر اک سے اختلاف کیا کہیں دیکھی کسی نے اختلافی روشنی از محمدؐ تا محمؐد سب کے ہے زیر اثر کر نہیں سکتی کبھی وعده خلافی روشنی