جاوید انور

جاوید انور

لا علمی کی طاقت

    لا علمی کی طاقت ہے جو فولادی دیواریں چاٹتے ہونٹوں کو فولاد بنا دیتی ہے اکثر دھارے پتھر پتھر سر ٹکراتے اکثر دھارے دریا بننے سے پہلے ہی مٹی بن جاتے ہیں مٹی بن جاتے ہیں سمندر اول اول جوہر آنکھ میں جھلمل کرتے ہیں ..... جو جھلمل کرتے ہیں تو ذرّے سورج بن جاتے ہیں! ان ذرّوں کو، فولادی دیواریں چاٹتے ان ہونٹوں کو، پتھر کاٹتے ان دھاروں کو اگر خبر ہو دیواروں کے اس جانب بھی چاند نہیں ہیں کہساروں کے اس جانب بھی ان کے سمندر مٹی ہیں تو دیواریں کیسے ٹوٹیں، اور مٹی کیسے پھول بنے...!