امن شہزادی

امن شہزادی

بغیر ہاتھ ملائے، بغیر دیکھے ہوا

    بغیر ہاتھ ملائے، بغیر دیکھے ہوا وہ ہمکلام ہوا بھی تو ڈرتے ڈرتے ہوا خدا کی طرح وہ سن کر جواب دیتا نہیں یہ تجربہ مجھے دونوں سے بات کر کے ہوا چراغ سامنے رکھے ہیں اور ہوا بھی نہیں مجھے بتا کہ یہاں پر اندھیرا کیسے ہوا شروع اپنا تعلق ہوا تھا جھگڑے سے جو کام بعد میں ہونا تھا سب سے پہلے ہوا میں اک شجر سے بہت دیر منسلک رہی ہوں نہ پوچھنا جو میرا حال اس سے جھڑتے ہوا یہ احتیاط بھی حد سے زیادہ اچھی نہیں مجھے یہ سارا ہی نقصان بچتے بچتے ہوا