خواب سا ہو اور اتنا گہرا منظر ہو
-
خواب سا ہو اور اتنا گہرا منظر ہو چار دشاؤں میں اک جیسا منظر ہو کیا تم پہلے خواب کا دوسرا منظر ہو یا پھر دوسرے خواب کا پہلا منظر ہو دیکھ رہے ہیں جو دکھلایا جاتا ہے پس منظر میں نجانے کون سا منظر ہو اس کا موڈ بھی ایک پہاڑی رستہ ہے اگلے موڈ پر جانےکیسا منظر ہو ہم اس ڈرسے کھوئے ہیں اس منظر میں پیچھے مڑ کر دیکھیں تو کیا منظر ہو یعنی میں ہوں نصف تمہارے منظر کی یعنی تم بھی ایک ادھورا منظر ہو میں تو تمہارے سب رنگوں سے واقف ہوں تم تو میری آنکھ سے نکلا منظر ہو