فیڈیریکو ایسپینولائسی

فیڈیریکو ایسپینولائسی

پرانی پہیلیاں

    ترجمہ: حبیب فخری

     

    ستارے

    صبح کے جاروب سے درہم برہم ہو کر

    جل بجھتے ہیں

    روشنی کے خطوط

    ہوا کو سمیٹ کر

    ایک ملائم چینی کے برتن میں لے جاتے ہیں

    مجھے یاد ہے

    دادا کا سوالیہ نشان کی طرح

    مردہ پتوں پر جھکنا