ایک بچہ
ترجمہ: حبیب فخری
ایک بچہ، نرم نرم، گول مٹول
بے انتہا پیارا
ننھے منے ہاتھوں اور گداز پاؤں والے!
تمہاری رخساروں میں گڑھے ڈالتی مسکراہٹ
بہلاتی ہے
سرد مہر دنیا نے دلوں کو سخت کر دیا
ایک بچہ، نیک دل ، معصوم
بے حد یقین کرنے والا
ادراک سے ورے خالص اعتماد
اور ہم نے کیا کیا ہے
یہی کہ ایک اور کٹھن
تنہا زندگی کا آغاز