شہر اور گاؤں
ترجمہ: آصف فرخی
اگر شہر پھلے پھولے گا
تو گاؤں بھی پھلے پھولے گا
یوں کہتے ہیں شہر کے لوگ
اگر اس سال بارش ہوگی
تو گاؤں بھی پھلے پھولے گا
یوں کہتے ہیں گاؤں کے لوگ
شہر کا ایک آدمی، سڑک پر گاڑی روک کر
گاؤں والے سے پوچھتا ہے
اس سال فصل کیسی ہے؟
گاؤں والا آگے آ کر کہتا ہے
فصل تو اچھی ہے ، مگر یہ بتاؤ
ہمارے پسینے سے
تمہاری گاڑی کی ٹنکی بھر سکتی ہے؟