زرینہ حسن

زرینہ حسن

ایقان

    ترجمہ:  توصیف تبسم

     

    ہو سکتا ہے،

    تم سب سے اچھے مرد نہ ہو،

    لیکن میری طرح کی عورت کے لیے

    شاید تم سے زیادہ بہتر مرد

    کوئی دوسرا ہو ہی نہیں سکتا!

     

    ہو سکتا ہے

    مجھے سب کچھ نہ مل سکے

    لیکن میں جیسی بھی ہوں

    میں تم سے

    اس سے زیادہ کچھ اور طلب بھی تو نہیں کر تی

     

    مجھ سے مت پوچھو

    کہ کیا میں واقعی مسرور ہوں

    میں بھی تم سے،

    تمہارے جذبات کے بارے میں کچھ نہیں پوچھوں گی

    کیونکہ جب بھی کوئی،

    کسی شے کے بارے میں،

    بہت زیادہ تحقیق کے ساتھ جاننا چاہتا ہے،

    تو وہ اور بھی شک و شبہ میں گرفتار ہو جاتا ہے

    جب کوئی بہت زیادہ گفتگو اور تجزیہ کرتا ہے

    تو اسے اور بھی کم علم ہوتا ہے!

     

    میں نے جو کچھ کہا:

    شاید اس پر،

    میرا یقین کم ہو

    لیکن ایک بات یقینی ہے

    کہ ہمیں اتنا زیادہ پر یقین ہونے کی ضرورت نہیں!