جان اگارڈ

جان اگارڈ

بندوق کی گولی کی جانب سے اک سوال

    ترجمہ: عباس رضوی

     

    میں بندوق کی گولی ہونا ترک کرنا چاہتا ہوں

    میں بہت زیادہ عرصے سے بندوق کی گولی ہوں

    میں اک معصوم سکہ بننا چاہتا ہوں

    جو اک بچے کے ہاتھ میں ہو

    اور جسے اک ببل گم مشین کے سوراخ میں ڈال دیا جائے

    میں بندوق کی گولی ہونا ترک کرنا چاہتا ہوں

    میں بہت زیادہ عرصے سے بندوق کی گولی ہوں

    میں ایک نیک شگون والا بیج ہونا چاہتا ہوں

    جو کسی کی جیب میں بیکار پڑا رہے

    یا کوئی معمولی سا پتھر

    جسے کسی کان کے بندے میں لگنا ہو

    یا جو بہت سارے معمولی پتھروں کے درمیان

    بے شناخت پڑا رہے

    میں بندوق کی گولی ہونا ترک کرنا چاہتا ہوں

    میں بہت زیادہ عرصے سے بندوق کی گولی ہوں

    سوال یہ ہے کہ

    کیا تم قاتل ہونا ترک کر سکتے ہو