لمبی مسافت
ترجمہ: امجد اقبال
میری بیوی مجھے چھوڑ گئی
جب ہم دونوں ابھی نوجوان تھے
اس نے بتایا کہ وہ اپنے ایک عم زاد کے ہاں جا رہی ہے
وہاں ضرور اس سے زیادہ کچھ ہو گا
گزشتہ گرمیوں میں وہ لوٹ آئی
فصل کی کٹائی سے ذرا پہلے
میں نیند سے جاگا تو وہ وہاں موجود تھی
اور شادی کے طعام والے پکوان بنا رہی تھی
اب وہ ایک ادھیڑ عمر اور فربہ عورت ہے
یہاں تک کہ اس کے ہونٹ بھی شکنوں بھرے ہیں
لیکن اب بھی جب کبھی وہ بیٹھے ہوئے فون پر باتیں کرتی ہے تو
اس کی گال یا بازو کی محراب
مجھے اس لڑکی کی یاد دلاتی ہے جیسی کہ وہ کبھی تھی
میرے لیے اب اس تصور کی کیا وقعت ہے؟
میں اسے ہمیشہ اسی طرح یاد کرنا چاہتا ہوں
جیسی وہ اس وقت ہے