این زومی گاسکی

این زومی گاسکی

قاشیں

    ترجمہ: امجد اقبال

     

    ایک طویل القامت آدمی ایک گڑھے میں لیٹ گیا

    اور اس نے اپنے آپ کو مٹی کے ڈھیلوں سے ڈھانپ لیا

    ڈھیلے گھاس کے رخ اندر کی جانب مڑے ہوئے تھے

    اس نے اپنا خود ٹیلے پر رہنے دیا

     

    وہ اسے اٹھا کر لے گئے اور اس جیسے دوسروں کے ساتھ

    ان کی صاف ستھری قطار میں دفن کر دیا؟

    ٭

    ہم نارمنڈی میں لال گلابی جنگلی پھول چننے کے لیے

    جھکے ہوئے تھے

    ہم دو مجبور کوؤں کو دیکھ رہے تھے

    جو اچھلنے کودنے کی حسرت میں

    ہمیں دیکھ رہے تھے (اس سہ پہر ان کا

    مزاج برہم تھا کیونکہ سائیکل پر آنے والی

    لڑکی نے تاخیر کی تھی)

    ٭

    گڑھے میں سے مردہ گھوڑے

    ہڈی کے بعد ہڈی

    گھنی گھاس کے نیچے سے