محبت
ترجمہ: حنیف چوہدری
سوچوں اور خیالوں کے آسمانوں سے آگے
برفانی چوٹیوں اور اتھاہ سمندروں سے پرے
سچ کی آبادی میں
دل کی آنکھ سے
دیکھتا ہوں
وہ سامنے میرا داغستان ہے
میری محبت کا اہرام، میری زندگی کا ورقہ
جہاں میری ماں رہتی ہے
ایک پرانے کمرے میں
میں اس کمرے کی دیوار کی اینٹ ہوں
یہ اینٹ اس وقت تک قائم رہے گی
جب تک میرا داغستان قائم رہے گا
میری محبت کا نشان